ماسکو (صداۓ روس)
روس میں عراق کے سفیر ڈاکٹر عبدالکریم ہاشم مصطفیٰ نے کہا ہے کہ عراق ایک دن بریکس کا حصہ بننا چاہتا ہے۔ انہوں نے تاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بریکس ایک بہت اہم تنظیم ہے اور مجھے امید ہے کہ عراق ایک دن اس کا حصہ بن جائے گا۔ سفیر نے کہا کہ عراق کا بریکس میں شمولیت کا معاملہ کئی عوامل پر منحصر ہے، جیسے تنظیم کی ساخت اور رکنیت کی شرائط، مگر یہ یقینی طور پر ایک اچھا خیال ہوگا۔ بریکس کا قیام 2006 میں روس کی ابتکار پر ہوا تھا۔ برازیل، روس، انڈیا اور چین اس کے بانی ارکان ہیں۔ 2011 میں جنوبی افریقہ کے شامل ہونے کے بعد اسے بریکس کا نام دیا گیا. 2024 میں مصر، ایران، متحدہ عرب امارات اور ایتھوپیا مکمل رکن بنے جبکہ 2025 میں انڈونیشیا بھی شامل ہوا۔