ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ نے ایران کے خلاف جاری فوجی آپریشن پر اب تک 42.1 ارب ڈالر سے زائد خرچ کر دیے ہیں۔ یہ تخمینہ ایران وار کاسٹ ٹریکر پورٹل نے پیش کیا ہے۔ پورٹل کے مطابق یہ اعداد و شمار پینٹاگون کی 10 مارچ کو کانگریس کو دی گئی بریفنگ پر مبنی ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ جنگ کے پہلے چھ دنوں میں امریکہ نے 11.3 ارب ڈالر خرچ کیے اور اس کے بعد ہر روز ایک ارب ڈالر اضافی خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ اس آپریشن میں تہران سمیت ایران کے بڑے شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے اسرائیل اور بحرین، اردن، عراق، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے۔