ہومانٹرنیشنلروسی سرحد کے قریب مشقوں کے دوران امریکی جنگی طیارہ گر کر...

روسی سرحد کے قریب مشقوں کے دوران امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ

روسی سرحد کے قریب مشقوں کے دوران امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ

اوسلو (انٹرنیشنل ڈیسک)
روسی سرحد کے قریب مشقوں کے دوران امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے. ابتدائی معلومات کے مطابق امریکی فضائیہ کا ایک میرین V-22 طیارہ ناروے میں روسی سرحد کے قریب نیٹو کی مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ صداۓ روس کو موصول اطلاعات کے مطابق یو ایس میرین کور کا ایک طیارہ جس میں چار افراد سوار تھے شمالی ناروے میں آرکٹک میں “کولڈ ریسپانس” نیٹو مشقوں کے دوران لاپتہ ہو گیا، ناروے کی فوج نے بھی اس حادثے کی تصدیق کردی ہے۔ ممکنہ حادثے کی جگہ کا پتہ لگایا گیا ہے اور خراب موسم کی وجہ سے ریسکیو عملہ کو جائے حادثہ پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے، حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے حادثہ تک پہنچنے کی کوشش رہی ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل