ہومتازہ تریناشارے مل چکے روس کبھی بھی یوکرین پر حملہ کردے گا، امریکا

اشارے مل چکے روس کبھی بھی یوکرین پر حملہ کردے گا، امریکا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکا نے کہا ہے کہ ایسے اشارے مل چکے روس کبھی بھی یوکرین پر حملہ کردے گا.امریکا کا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ روس ایسا ماحول بنا رہا ہے کہ کسی بھی وجہ کوبنیاد بنا کریوکرین میں حارجیت کرسکے۔یہ وہی حکمت عملی ہے جوروس نے 2014 میں کریمیا میں اختیار کی تھی۔

امریکی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماسکو پہلے ہی مشرقی یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کے لئے اپنے تربیت یافتہ گروپ بھیج چکا ہے۔ حکام نے کہا کہ وہ گروپس شہری علاقوں میں دھماکہ خیز مواد سے روس کی اپنی پروکسی فورسز کے خلاف کارروائی کریں گے۔ دوسری جانب روس نے ان بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل