ہومانٹرنیشنلایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کو جنگی جرم قرار دیتے ہیں،...

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کو جنگی جرم قرار دیتے ہیں، چین

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین کا کہنا ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کو جنگی جرم قرار دیتے ہیں. چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ہاتھوں ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل سلیمانی کے قتل کو جنگی جرم کا واضح مصداق قرار دیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق چین وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جنرل سلیمانی کا قتل ایک اور ایسی مثال ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ کس طرح خودسرانہ طور پر اقوام متحدہ کے منشور کی بنیاد پر استوار بین الاقوامی ضابطوں کی دھجیاں اڑاتا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جنرل سلیمانی کا قتل ایک جنگی جرم ہے جس کا ارتکاب امریکی حکومت نے طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن خود کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ ایک ملک کے فوجی کمانڈر کو بین الاقوامی ضابطوں کو ماپال کرتے ہوئے دہشتگردانہ طریقے اپنا کر قتل کر دیتا ہے اور اسی طرح ساری دنیا میں وہ لاکھوں بے گناہ عام شہریوں کی جان لیتا ہے۔

وانگ بین بِن نے کہا کہ امریکہ نے اپنے ان تمام غیر قانونی اور بہیمانہ اقدامات کو بین الاقوامی ضابطوں کا لبادہ اڑھا کر دنیا والوں کی نظر سے پنہاں کر رکھا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل