ہومانٹرنیشنلاسرائیلی وزیر اعظم کا اپنے برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

اسرائیلی وزیر اعظم کا اپنے برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں ایران کے جوہری معاہدے میں موجودگی سے مطلق بات چیت کی ہے. اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ جوہری معاہدے کیلیے سفارت کاری کے دروازے کھلے ہیں لیکن ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کا وقت ختم ہو رہا ہے۔ ایران کو نیک نیتی کے ساتھ ویانا مذاکرات میں شرکت کرنی چاہیے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں سربراہان نے امریکی ریاست ویانا میں ایٹمی پروگرام کے حوالے سے جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو میں اسرائیلی وزیراعظم نےاپنے برطانوی ہم منصب سے خطے اور دنیا کے اہم مسائل پر مشاورت کی ہے جبکہ ایران کے جوہری معاہدے سے متعلق مشرق وسطیٰ کے کئی علاقائی مسائل اور مشترکہ مقاصد میں مفادات کے حصول کے لیے برطانیہ اور اسرائیل کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ جوہری معاہدے کیلیے سفارت کاری کے دروازے کھلے ہیں لیکن ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کا وقت ختم ہو رہا ہے۔ ایران کو نیک نیتی کے ساتھ ویانا مذاکرات میں شرکت کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کےحوالے سے بارہا کہاجا چکا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن ہے جس کی تصدیق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی پے در پے رپورٹوں سے ہوتی ہے۔۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل