ہومپاکستانمری میں گاڑیوں میں پھنسے 19 افراد جاں بحق، مری آفت زدہ...

مری میں گاڑیوں میں پھنسے 19 افراد جاں بحق، مری آفت زدہ قرار

اسلام آباد (SR)
مری میں گاڑیوں میں پھنسے 19 افراد جاں ہو گئے ہیں جس کے بعد مری آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے. اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ رات سے 1 ہزار گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں، ان پھنسی ہوئی گاڑیوں میں 16 سے 19 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق مری میں ہونے والی اموات میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پولیس کے اے ایس آئی سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی شامل ہیں۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید مری اور گلیات میں پھنسے مسافروں کی امداد کی مانیٹرنگ کے لیے مری پہنچ گئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مری میں امدادی کارروائیوں کے لیے پاک فوج کی 5 پیدل پلاٹون ہنگامی بنیاد پر منگوائی گئی ہیں، ہنگامی بنیادوں پر ایف سی اور رینجرز کو بھی طلب کر لیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے دیا، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے احکامات جاری کردیے۔ مری میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، وزیراعلی پنجاب نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز، سرکاری دفاتر سیاحوں کے لیے کھولنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل