ہومانٹرنیشنلقزاقستان فسادات صورت حال قابو میں آگئی، بیرونی ہاتھ ملوث تھا، روس

قزاقستان فسادات صورت حال قابو میں آگئی، بیرونی ہاتھ ملوث تھا، روس

ماسکو (SR)
روس نے کہا ہے کہ قزاقستان فسادات میں بیرونی ہاتھ ملوث تھا، واضح رہے اس وقت قزاقستان میں صورت حال قابو میں آگئی ہے. یاد رہے کہ قزاقستان میں 3 جنوری سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہرے شروع ہو گئے جن میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ۔ اس درمیان روس نے کہا ہے کہ نیٹو پر اپنی قلمرو میں اضافے کا بھوت سوار ہوگیا ہے۔

ماسکو میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے قزاقستان کے حالیہ واقعات کے بارے میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے دوست ملک کے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔

قزاقستان کے صدر نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری بدامنی میں غیر ملکیوں کا ہاتھ ہے انہوں نے سیکورٹی فورسز کو حکم دیا کہ بلوائیوں کو دیکھتے ہی گولی ماردو۔

قزاقستان کے صدر نے کہا کہ روس اور دیگر ملکوں کے فوجی ان کی درخواست پر آئے ہیں اور سیکورٹی کی برقراری تک وہ وقتی طور پر قزاقستان میں موجود رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دیگر ملکوں سے تربیت یافتہ تخریب کار عناصرملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے بھیجے گئے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل