ہومتازہ ترینروس سے بگڑرتی صورت حال، یورپی یونین کے عہدیدارکا دورہ ماسکو

روس سے بگڑرتی صورت حال، یورپی یونین کے عہدیدارکا دورہ ماسکو

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپی یونین میں روس کے مستقل نمائندے ولادیمیر چیژوف نے کہا ہے کہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کے پولیٹیکل ڈائریکٹر اینریک مورا کا دورہ ماسکو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ روس اور یورپی یونین دونوں ہی سیاسی بات چیت کو برقرار رکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ چیزوف نے مزید کہا کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا مورا کے دورے کا روس اور مغربی ممالک کے درمیان سیکیورٹی مشاورت سے کوئی تعلق ہے تو انھوں نے کہا کہ اینریک مورا کے ماسکو کے دورے کا منصوبہ کچھ عرصہ پہلے بنایا گیا تھا۔ یہ دورہ روسی وزارت خارجہ اور یورپی یونین کے سیاسی ڈائریکٹرز کے درمیان مشاورت کے اگلے دور کے بارے میں ہے.

یہ بھی پڑھیں
روس کے خلاف یکجہتی، یورپی یونین کے وزیر خارجہ کی یوکرین آمد

یورپی یونین منافقت اور دوہرا میعار ترک کرے، روسی وزیر خارجہ

روسی سفیر نے کہا کہ یورپی یونین کے عہدیدار کا یہ دورہ ثابت کرتا ہے کہ روس اور یورپی یونین سیاسی بات چیت کو برقرار رکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، اور ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل