ہومتازہ ترینوینزویلا اور کیوبا میں روسی فوج کی تعیناتی پرامریکا سے بات نہیں...

وینزویلا اور کیوبا میں روسی فوج کی تعیناتی پرامریکا سے بات نہیں کی،روس

ماسکو(SR)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ جنیوا میں ہونے والی بات چیت میں وینزویلا اور کیوبا میں روس کے فوجی انفراسٹرکچر کی تعیناتی کے امکان پر بات نہیں کی۔ روس کے اعلیٰ سفارت کار نے بلنکن کے ساتھ بات چیت کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں اسی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج اس مسئلے پر بات نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

روس نے نیویارک اورلندن کو تباہ کرنے کی دھمکی دی، برطانوی میڈیا

روس بیلاروس سے یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

اس سے قبل روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے RTVI کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے ماسکو کو اکسایا اور اس پر فوجی دباؤ ڈالا تو روس بحری اقدامات کر سکتا ہے۔ یہ سوال پوچھے جانے پر کہ کیا ماسکو وینزویلا یا کیوبا میں اپنے فوجی انفراسٹرکچر کی تعیناتی کے امکان پر غور کررہا ہے؟ ریابکوف نے جواب دیا کہ وہ روسی فوج کی لاطینی امریکی ممالک میں تعیناتی کی تصدیق نہیں کرنا چاہتے تاہم انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس سلسلے میں کسی بھی امکان کو مسترد بھی نہیں کریں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل