یورپ میں حجاب پر پابندی سے خواتین فٹ بالرز پریشان
پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپ میں حجاب پر پابندی سے خواتین فٹ بالرز کو شدید پریشانی کا سامنا ہے. اطلاعات کے مطابق یورپ میں حجاب کے خلاف مختلف ممالک میں پابندیوں کے سبب اب فرانس میں باحجاب خواتین کی زندگی پر اثر پڑنا شروع ہوگیا ہے۔ فرانس میں ڈیڑھ سو سے زائد سینیٹرز کی رائے سے منظور ہونے والی آئینی ترمیم کے خلاف نوجوان خواتین فٹ بالرز نے احتجاج کیا ہے۔ اس آئینی ترمیم کی وجہ سے کھلاڑیوں پر کوئی بھی مذہبی نشان پہن کر کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
انٹرویو دیتے ہوئے ایک نوجوان خاتون فٹ بالر اور سٹیزن الائنس کی شریک صدر فونے دیوارا نے کہا کہ ’ہمیں جس چیز سے مسئلہ ہے وہ یہ کہ کچھ خواتین پیچھے رہ گئی ہیں۔ جیسے ہزاروں وہ خواتین جو حجاب پہنتی ہیں اور فٹ بال کھیلتی ہیں۔ ایک مرتبہ پھر انہوں نے ہمیں نکال دیا ہے۔ حالاںکہ فٹ بال کی بنیادی اقدار اتحاد اور ساتھ رہنے کی ہیں۔