ہومانٹرنیشنلمشتبہ طیارے کی امریکی کانگریس کی عمارت کے قریب پرواز سے افراتفری

مشتبہ طیارے کی امریکی کانگریس کی عمارت کے قریب پرواز سے افراتفری

مشتبہ طیارے کی امریکی کانگریس کی عمارت کے قریب پرواز سے افراتفری

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
مشتبہ طیارے کی امریکی کانگریس کی عمارت کے قریب پرواز سے افراتفری مچ گئی. امریکی کانگریس میں جمعرات کی صبح اس وقت افراتفری مچ گئی جب سیکورٹی خدشات کی وجہ سے کانگریس کی عمارت کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، کانگریس کی حفاظت پر مامور پولیس نے مشکوک ہوائی جہاز کے کانگریس کی عمارت کے قریب پہنچنے کے بعد تمام ارکان کو فوری طور پر باہر نکلنے کا حکم دیا جس سے افرا تفری مچ گئی۔ چند منٹ کے بعد کانگریس کی پولیس نے خطرہ ٹل جانے کا اعلان کردیا اور خطرے کا سگنل دوبار سفید کردیا گیا ہے۔

امریکی سیکورٹی اداروں کی جانب سے کانگریس کی عمارت پر ممکنہ حملے کے بارے میں یہ تشویش ایسے وقت ظاہر ہوئی ہے کہ رائے عامہ کے تازہ جائزوں میں 57 فی صد امریکی شہریوں کو خوف ہے کہ کانگریس کی عمارت پر دوبارہ حملہ ہو سکتا ہے۔

6 جنوری سنہ 2021 کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت پر اس وقت حملہ کردیا تھا جب وہاں صداراتی انتخابات میں الیکٹرل کالج کے ووٹوں کی توثیق کے لیے ارکان کا اجلاس جاری تھا۔ اس حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل