ہومتازہ ترینامریکی میزائل ملے تو یوکرینی سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنائیں گے، روس

امریکی میزائل ملے تو یوکرینی سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنائیں گے، روس

امریکی میزائل ملے تو یوکرینی سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنائیں گے، روس

ماسکو(صداۓ روس)
روس کی ریاستی دوما (پارلیمنٹ کے ایوان زیریں) کے سربراہ آندرے کارتاپولوف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ روس یوکرین کو متعدد راکٹ لانچ سسٹم اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی فراہمی کا جواب ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنا کر دے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے صدر اور سپریم کمانڈر انچیف ولادیمیر پوتن نے کہا ہے روس ان اہداف پر حملے کر کے جواب دے گا جنہیں ہم نے ابھی تک نشانہ نہیں بنایا. روسی عہدیدار کے مطابق کیف کے ہوائی اڈے پر کام جاری ہے، ریل ٹرمینلز اور مین ریلوے لائنیں بھی کام کررہی رہیں، ساتھ ہی ہائی وے پل اور دیگر بہت سی تنصیبات، سرکاری اداروں کی عمارتوں میں بھی کام جاری ہے کیونکہ ان مقامات پر ایک بھی حملہ نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا سے میزائل حاصل کیے گئے تو یوکرین کی وزارت دفاع، جنرل اسٹاف، [ورخونا] رادا (پارلیمنٹ) اور دیگر وزارتیں جہاں فیصلے کیے جاتے ہیں اور اہداف مقرر کیے جاتے ہیں تمام عمارتوں کو نشانہ بنائیں گے.

یاد رہے یکم جون کو امریکی حکام نے یوکرین کے لیے فوجی امداد کے ایک اور پیکج کا اعلان کیا، جس میں HIMARS متعدد لانچ راکٹ سسٹم شامل ہیں۔ امریکی حکام نے نشاندہی کی کہ یوکرین نے واشنگٹن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ راکٹ سسٹم روس کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہیں کیے جائیں گے۔ حکام نے مزید کہا کہ راکٹ لانچروں کی رینج 80 کلومیٹر سے زیادہ نہیں ہوگی۔ تاہم روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے 2 جون کو کہا کہ کیف کی یقین دہانیاں بے سود ہیں اور ان پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل