کنٹرول لائن کی دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منارہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی سخت نگرانی کے باوجود پاکستانی پرچم لہرا دئیے گئے۔
بھارت کی آزادی کے دن مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے جب کہ بھارتی مظالم کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لیے دنیا بھر میں بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے۔
ہمیشہ کی طرح مختلف ریلیوں میں شہریوں نے پوسٹرز پر ’’ہندوستانی یوم آزادی یوم سیاہ ہے‘‘ ’’ہم آزادی چاہتے ہیں‘‘ اور ’’ہم ہندوستانی یوم آزادی کو مسترد کرتے ہیں‘‘ جیسے نعرے درج کیے۔
کے ایم سی کے مطابق حریت رہنماوں کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا حق نہیں رکھتا۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر می اپنی آزادی کی جنگ لڑنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔