ماسکو: اشتیاق ہمدانی
کریملن کے مطابق سمرقند میں روسی صدرولادیمیر پوتن نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی ہے، صدر پوتن نے چینی صدر شی جن پنگ اور دیگر غیر ملکی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا امکان صدائے روس نے 8 ستمبر کوظاہرکرتے ہوئے خبر دی تھی کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوگی.
صدائے روس کے مطابق سمرقند میں ہونے والی یہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جاری تعطل کو ختم کرنے اور وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کے لئے ایک بڑا بریک تھروہے. موجودہ رابطہ پوتن اور شریف کے درمیان پہلا برائے راست رابطہ ہے، جو اپریل میں پاکستان کے وزیراعظم کے عہدے کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ وہ دوطرفہ تعاون کے اہم پہلوؤں، تجارتی اور اقتصادی شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا۔ .صدائے روس ملاقات کے زرائع کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف جمعرات کو سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر دو طرفہ ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی پوتن نے شہباز شریف کے ساتھ پرتپاک محصافہ کیا. اس کے علاوہ، متعدد بین الاقوامی موضوعات کو میٹنگ کے ایجنڈے میں رکھا جائے گا، بشمول افغانستان کی صورتحال، بات چیت کے موجودہ میکانزم کو مدنظر رکھتے ہوئے۔