ہومپاکستانروس پاکستان کو گیس فراہم کرسکتا ہے, روسی صدرپوتن

روس پاکستان کو گیس فراہم کرسکتا ہے, روسی صدرپوتن

روس پاکستان کو گیس فراہم کرسکتا ہے, روسی صدرپوتن

ماسکو : اشتیاق ہمدانی
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سمرقند میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں کہا کہ روس پاکستان کو گیس فراہم کر سکتا ہے، اس کے علاوہ اس منصوبے کے انفراسٹرکچر کا ایک حصہ بھی تیار ہے، اگرچہ افغانستان میں استحکام کا مسئلہ ہے۔ صدر پوتن نے توانائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ روس سے پاکستان کو پائپ لائن گیس کی سپلائی کا ہے، جو ممکن بھی ہے کیونکہ انفراسٹرکچر کا حصہ پہلے ہی بنا دیا گیا ہے، یعنی روس، قازقستان، ازبکستان میں تمام کام مکمل ہے لیکن ابھی ہمیں افغان مسئلے کو حل کرنا ہے. روسی صدر نے کہا کہ افغانستان کے لئے یقیناً سیاسی استحکام سے جڑے مسائل ہیں، لیکن افغان عوام کے ساتھ ہمارے باہمی اچھے تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے، مجھے امید ہے کہ یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا، روسی صدر نے کہا کہ میرا مطلب ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کا اثر و رسوخ ہے۔

روس کے صدر نے کہا کہ مجموعی طور پر ماسکو اور اسلام آباد کے دوسرے بہت دلچسپ منصوبے ہیں، خاص طور پر توانائی کے شعبے میں پاکستان روس سے توانائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی اسٹریم پراجیکٹ کا بھی ذکر کیا جو پاکستان کو مائع قدرتی گیس کی فراہمی کے لیے بنیادی منصوبہ ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل