ہومتازہ ترینفٹ بال ورلڈ کپ، امریکا اور ویلز کا میچ ایک ایک گول...

فٹ بال ورلڈ کپ، امریکا اور ویلز کا میچ ایک ایک گول سے برابر

دوحا (صداۓ روس)
فٹ بال ورلڈ کپ میں گروپ بی کا میچ امریکا اور ویلز کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک، ایک گول سے برابر رہا، امریکا کی جانب سے ٹموتھی ویا نے گول اسکور کیا، ویلز کا گول کپتان گریتھ بیل نے پنالٹی کک پر بنایا۔

الریان کے احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں امریکا کی ٹیم ویلز کے مقابلے میں زیادہ متحرک دکھائی دی، وقفے وقفے سے اُس نے حریف گول پر حملے کیے مگر اُس کو کامیابی 36 ویں منٹ میں اُس وقت ملی جب پولی چچ کے پاس پر ٹموتھی ویا نے ہیڈر کے ذریعے گیند ویلز کے جال میں پہنچائی۔

ہاف ٹائم پر امریکا کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں بھی امریکا کا ویلز پر دباؤ جاری رہا تاہم اس ہاف میں ویلز کی ٹیم بھی کچھ منظم دکھائی دی اور اُن کے کھلاڑیوں نے بھی امریکی گول پر حملے کیے۔

کھیل کے 82 ویں منٹ میں ویلز کے کپتان کے خلاف فاؤل ہوا جس کی وجہ سے ریفری نے اُن کو پنالٹی ایوارڈ کی اور گیرتھ بیل نے ورلڈ کپ میں اپنا پہلا گول بنا دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا اختتام ایک، ایک کے اسکور پر ہوا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل