ہومانٹرنیشنلفلسطینی استقامت فورس نے اسرائیل کا ہیلی کاپٹر مارگرایا

فلسطینی استقامت فورس نے اسرائیل کا ہیلی کاپٹر مارگرایا

فلسطینی استقامت فورس نے اسرائیل کا ہیلی کاپٹر مارگرایا

تہران انٹرنیشنل ڈیسک
فلسطین الیوم کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر جنین کیمپ کی فضائي حدود میں پرواز کر رہا تھا جس کو فلسطینی استقامت فورس نے فائرنگ کرکے تباہ کردیا۔

دریں اثنا مقامی ذرائع نے غزہ پٹی میں واقع فلسطینی استقامت فورس کے مورچوں پر اسرائیلی حکومت کے متعدد ڈرون طیاروں کی پروازوں کی خبر دی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق فلسطینی فورس نے جنین کے قریب واقع اسرائیلی فوجیوں کی چیک پوسٹ دوتان پر فائرنگ کی۔

دوسری جانب فلسطینی تنظیموں نے استقامتی رہنماؤں کے خلاف اسرائیلیوں کی دھمکیوں پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ان کو ہر طرح کی حماقت اور استقامتی رہنماؤں کی ٹارگیٹ کلنگ کے بارے میں انتباہ دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت حال ہی میں فلسطینی استقامت کے میزائلی حملوں سے بوکھلا چکی ہے اور ان کے سدباب کا اس کے پاس کوئي چارہ نہیں ہے، اس لئے اس اسرائیلی حکومت نے ایک بار پھر ٹارگیٹ کلنگ کی پالیسی اپنے ایجنڈے میں شامل کر رکھی ہے اور فلسطینی رہنماؤں کی ٹارگیٹ کلنگ کی دھمکی دی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

3 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں