ہومانٹرنیشنلامریکی سٹورز میں چوری میں اضافہ، اب چیزوں پرتالے لگ گئے

امریکی سٹورز میں چوری میں اضافہ، اب چیزوں پرتالے لگ گئے

امریکی سٹورز میں چوری میں اضافہ، اب چیزوں پرتالے لگ گئے

واشنگٹن انٹرنیشنل ڈیسک
ٹوتھ پیسٹ، چاکلیٹ، واشنگ پاؤڈر ہو یا ڈیوڈورنٹ، امریکی پرچون فروش یا ریٹیلرز شاپس اب روزمرہ کی تمام مصنوعات کو تالے لگائے رکھتے ہیں کیونکہ مہنگائی کے سبب معمولی اشیا کی چوری اور منظم شاپ لفٹنگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دنیا بھر کی طرح امریکہ میں بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور عام صارفین کے لیے زندگی گزارنے کے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔ امریکہ میں والمارٹ، ٹارگٹ، سی وی ایس، والگرینز، ہوم ڈپو اور فٹ لاکر جیسے بڑے ریٹیلرز نے چوری کے بڑھتے واقعات پر تشویش ظاہر کی ہے جن میں بعض مواقع پر پرتشدد واقعات بھی رونما ہوئے۔
ان سٹورز نے اپنی کمائی کی رپورٹس یا منافع کے نتائج میں ان واقعات کا ذکر کیا ہے۔
ڈک سپورٹنگ گُڈز کی چیف ایگزیکٹیو لورین ہوبارٹ نے ایک کانفرنس کال کے دوران کہا کہ ’منظم ریٹیل جرائم اور عمومی چوری بہت سے پرچون فروشوں کو متاثر کرنے والا ایک بڑھتا ہوا سنگین مسئلہ ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کی انوینٹری پر چوری کا اثر اس کی دوسری سہ ماہی کے نتائج اور سال کے اخراجات کی توقعات، دونوں پر ’معنی خیز‘ تھا۔
ڈک سپورٹنگ گُڈز کو اب سال کے لیے فی حصص کی آمدنی 11 سے 12 ڈالر تک ہونے کی توقع ہے جو پہلے کے 13 سے 14 ڈالر کی پیش گوئی سے کم ہے۔
’یہ ناقابلِ قبول ہے‘
ٹارگٹ کے چیف ایگزیکٹیو برائن کارنیل نے ایک الگ بریفنگ میں بتایا کہ ’رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ہمارے سٹورز میں تشدد یا تشدد کی دھمکیوں سے متعلق چوری کے واقعات میں 120 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہماری ٹیم کو ناقابل قبول تعداد میں پرچون چوری اور منظم ریٹیل جرائم کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ اس کے نقصانات اس قدر زیادہ ہیں کہ طویل مدت میں اس طرح کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔
یہ واقعات ایسے وقت سامنے آ رہے ہیں جب امریکہ میں پالیسی ساز مہنگائی کو روکنے کی کوشش میں ہیں اور گزشتہ ڈیڑھ برس میں شرح سود صفر سے بڑھ کر ساڑھے پانچ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

23 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں