ماسکو (صدائے روس)
کل سری لنکا میں میں پاکستان اور انڈیا کا میچ بارش کی نظر ہوگیا ، لیکن آج پاکستان اور انڈیا کا ماسکو میں ٹاکرا جاری ہے، تفصیلات کے مطابق سالانہ چیمپین ٹرافی میں پاکستان کی موس لائن کا انڈیا کی اومیگا کرکٹ کلب کے درمیان اج فائنل ہورہا ہے، جہاں اومیگا کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے موس لائن کو جیتنے کے لئے20 اوورز میں 140 رنز کا ہدف دیا ہے.
اومیگا کرکٹ کلب 139 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی. سری لنکا کی نسبت ماسکو میں اج موسم اچھا ہے ، اور دونوں ممالک کی بڑی تعداد سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لئے اور اپنی اپنی ٹیموں کی سپورٹ کے لئے میدان میں موجود ہے.