ہومکھیلورلڈکپ اسکواڈ سے 4 کھلاڑیوں کے باہر ہونے کا امکان، متوقع اسکواڈ...

ورلڈکپ اسکواڈ سے 4 کھلاڑیوں کے باہر ہونے کا امکان، متوقع اسکواڈ کا نام سامنے آگیا

ویب ڈیسک
بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے 15 کھلاڑیوں کا چناؤ کٹھن اور مشکل مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔
کپتان بابراعظم اور چیف سلیکٹر انضمام الحق ایشیاکپ کی ناکامی کے بعد پہلے سے منتخب اسکواڈ میں ردوبدل کرنے کے لیے مجبور ہوگئے ہیں، دونوں کو اس بات کا شدت سے اندازہ ہے کہ ٹیم میں بنا تبدیل گھاٹے کا سودا ہوگا۔
ادھر انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر بظاہر اس تمام سلیکشن کے مرحلے میں کہیں دکھائی نہیں دے رہے۔
اطلاعات ہیں کہ ورلڈکپ اسکواڈ میں حالیہ ٹیم کی پرفارمنس کے بعد اضافی وکٹ کیپر محمد حارث، اسپنر اسامہ میر، فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کیس بہت کمزور ہوگیاہے۔

تازہ ترین پیش رفت کے تناظر میں آل راؤنڈر حسن علی اور لیگ بریک گگلی بولر ابرار احمد کے نام قرعہ فعال نکلتا دکھائی دے رہا ہے جب کہ مسلسل آؤٹ آف فارم رہنے والے ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور ٹیسٹ اوپنر فخر زمان کی سلیکشن پر تحفظات ضرور ہیں، البتہ ان کے اسکواڈ سے باہر جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے ممکنہ 15 کھلاڑی یہ ہوسکتے ہیں۔

بابراعظم (کپتان)، امام الحق، فخر زمان، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، افتخار احمد ، سعود شکیل ، محمد رضوان (وکٹ کیپر ) ابرار احمد ، محمد نواز، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف، حسن علی اور زمان خان۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

193 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں