ہومتازہ ترینامریکہ کلسٹر بموں کو غیر قانونی سمجھتا ہے لیکن یوکرین کو وہی...

امریکہ کلسٹر بموں کو غیر قانونی سمجھتا ہے لیکن یوکرین کو وہی بم دیتا ہے، پوتن

امریکہ کلسٹر بموں کو غیر قانونی سمجھتا ہے لیکن یوکرین کو وہی بم دیتا ہے، پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کلسٹر بموں کے استعمال کے سلسلے میں امریکہ کی دوہری پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کلسٹر بموں کے استعمال کو غیر قانونی سمجھتا ہے لیکن یوکرین کو وہی بم دیتا ہے۔ روسی صدر پوتن نے سوچی میں اپنے بیلاروسی ہم منصب الیگزینڈر لوکاشنکو سے ملاقات میں کہا کہ ایسے حالات میں کہ جب امریکہ کلسٹر بموں کے استعمال کو جرم قرار دیتا ہے، یوکرین میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے انہیں استعمال کررہا ہے۔

صدر پوتن نے کہا کہ امریکہ، اپنے ہر مسئلے کو زور زبرستی، دھمکی یا پھر معاشی پابندیوں سے حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ روس کے صدر نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا جن میں کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا، یوکرین جنگ میں شرکت کے لئے اپنے فوجی بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ روس کے صدر نے الیگزینڈر لوکاشنکو سے ملاقات کے بعد سوچی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ روس کے پاس کافی تعداد میں فوجی ہیں اور اسے اس جنگ میں شرکت کے لئے غیر ملکیوں کو بلانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

پوتن نے مغرب کی جانب سے اس پروپگنڈے پر کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کا روس دورہ، علاقے میں کشیدگی بڑھا سکتا ہے، کہا کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ خطرہ امریکہ پیدا کرتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں