ہومانٹرنیشنلہمیں چین کیساتھ جنگ کرنے سے بچنا ہوگا، امریکی آرمی چیف

ہمیں چین کیساتھ جنگ کرنے سے بچنا ہوگا، امریکی آرمی چیف

ہمیں چین کیساتھ جنگ کرنے سے بچنا ہوگا، امریکی آرمی چیف

واشنگٹن انٹرنیشنل ڈیسک
امریکی فوج کے چیف آف دی اسٹاف مارک میلی نے کہا ہے کہ جیسے بھی ہو امریکہ کو چین کے ساتھ جنگ سے اجتناب کرنا چاہیے۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے چیف آف دی اسٹاف نے ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو چین کے ساتھ کسی بھی قیمت پر جنگ کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے اور دنیا کی طاقتوں کے ٹکراؤ سے بچنا چاہیے۔ مارک میلی نے پہلی اور دوسری عالمی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے پہلے بھی دو بڑی عالمی جنگوں میں شرکت کی ہے، اب ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ چین کے ساتھ مسلحانہ تصادم سے اجتناب کریں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی چیف آف دی اسٹاف نے، چین کے تائیوان پر ممکنہ حملے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ یقینی طور پر چینی حملے کو ناکام بنا سکتا ہے لیکن واشنگٹن بیجنگ اور تائپہ کے درمیان صلح آمیز تعلقات کا خواہاں ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں