طالبان افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس میں شرکت کریں گے
ماسکو (صداۓ روس)
ایک روسی سفارت کار نے پیر کو بتایا کہ طالبان کے نمائندے افغان تصفیہ کے بارے میں ماسکو فارمیٹ کے اجلاس میں ٢٩ ستمبر کو کازان میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ افغانستان کے لیے روس کے صدارتی خصوصی ایلچی اور روسی وزارت خارجہ کے دوسرے ایشیا ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ضمیر کابلوف نے میڈیا کو بتایا کہ ماسکو فارمیٹ کے اجلاس میں طالبان وفد بھی شرکت کرے گا. اس حوالے سے انہوں نے اپنی شرکت کی بھی تصدیق کر دی ہے. کابلوف کے مطابق ماسکو فارمیٹ میں عملی طور پر تمام شرکاء نے آج تک کازان میں ہونے والے اجلاس میں اپنی موجودگی کی تصدیق کر دی ہے۔ افغانستان پر ماسکو فارمیٹ میں شرکت کرنے والے ممالک میں روس، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، چین، پاکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ یاد رہے اس فارمیٹ کے حوالے سے ہونے والی گزشتہ میٹنگ نومبر ٢٠٢٢ میں ہوئی تھی۔