ہومتازہ ترینآذربائیجانی صدر کا صدر پوتن سے روسی فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار...

آذربائیجانی صدر کا صدر پوتن سے روسی فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

آذربائیجانی صدر کا صدر پوتن سے روسی فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

ماسکو (صداۓ روس)
آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے نگورنو کاراباخ میں روسی امن فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ہے اور بدھ کے واقعے کی تحقیقات میں تعاون کرنے کا وعدہ کیا ہے. اطلاعات کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے نگورنو کاراباخ میں روسی فوجیوں کی ہلاکت پر روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون کے دوران معذرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدارتی دفتر کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کی روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فونی گفتگو اور آذربائیجان کی جانب سے نگورنو کاراباخ جھڑپوں کے دوران، روسی فوجیوں کی ہلاکت پر معذرت اور افسوس کا اظہار کرنے کی خبر دی ہے۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے نگورنو کاراباخ کے شہریوں کے حقوق کی پاسداری اور انہیں تحفظ فراہم کرنے جیسے معاملات پر تاکید کی۔ رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ روسی فوجیوں کی ہلاکت کے معاملے میں مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ملوث افراد کو سزا دی جائے گی۔
روسی سیکورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق روسی افواج کی ہلاکت میں ملوث آذربائیجان کے کمانڈر کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اور ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آذربائیجان کے صدر نے ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کے خاندانوں کی مالی مدد کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

122 تبصرے

  1. Good day! Do you know if they make any plugins to assist with SEO?
    I’m trying to get my blog to rank for some targeted keywords but I’m
    not seeing very good gains. If you know of any please share.

    Cheers! You can read similar text here: Sklep online

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں