ہومتازہ ترینمغرب روس کو شکست دینے کے لئے اندھا ہوچکا ہے، روسی وزیر...

مغرب روس کو شکست دینے کے لئے اندھا ہوچکا ہے، روسی وزیر خارجہ کا جنرل اسمبلی میں خطاب

مغرب روس کو شکست دینے کے لئے اندھا ہوچکا ہے، روسی وزیر خارجہ کا جنرل اسمبلی میں خطاب

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ہفتے کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی سیاست دان روس کو “اسٹریٹیجک شکست” دینے کی آرزو میں اس قدر جنون میں مبتلا ہیں کہ وہ خود کو اور اپنی قوموں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ استثنیٰ کے طویل احساس نے مغرب کو اپنی بقا کے خطرات سے اندھا کر دیا ہے۔ لاوروف نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی موجودہ پالیسیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ روس کو ‘اسٹریٹجک شکست’ پہنچانے کے ہدف کا اعلان کیا گیا ہے جو کے خود ان ممالک کی بقا کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس جنون نے مغربی ممالک کے لاپرواہ سیاست دانوں کو روس دشمنی میں اندھا کردیا ہے.

روسی وزیر خارجہ نے نیٹو کی مشقوں کے ایک حالیہ سلسلے کا حوالہ پیش کیا جس میں نیٹو ممالک نے روس کے خلاف جوہری حملوں کی منظر کشی کی۔ لاوروف کے مطابق یہ مشقیں جن میں امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کی فوجیں شامل تھیں سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے بہت فعال ہیں۔ روسی اعلی سفارت کار نے کہا کہ جدید مغربی اقوام بین الاقوامی تعلقات میں مساوات کے اصول کو یکسر مسترد کر رہی ہیں.

وزیر نے کہا کہ یورپی اور امریکی جو باقی دنیا کو نیچا دیکھنے کے عادی ہیں دنیا میں قیام امن کے جھوٹے وعدے کر رہے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں