ہومپاکستانامریکی سفیر کا قراقرم و ہمالیہ کے پہاڈی علاقوں و سیاحتی علاقوں...

امریکی سفیر کا قراقرم و ہمالیہ کے پہاڈی علاقوں و سیاحتی علاقوں کا دورہ

امریکی سفیر کا قراقرم و ہمالیہ کے پہاڈی علاقوں و سیاحتی علاقوں کا دورہ

اسلام آباد/گلگت/ (رپورٹ یوسف شاہ )
پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے قراقرم و ہمالیہ کے پہاڈی علاقوں و سیاحتی علاقوں کا دورہ کیا ہے.
اپنے اس دورے کے دوران امریکی سفیر گلیشئرز اور قدرت کے حسین مناظر سے خوب لطف اندوزہوئے. امریکی سفیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے علاقے امن کا گہوارہ وادی نگر کے ثقافتی کھانے اور ثقافتی تحفے پیش کر کے نگریوں نے امریکہ کی صلط فہمیوں کو مات دے دی ،اور پرامن علاقہ نگر کا اصل چہرہ دکھایا ،پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے نگر اور ہنزہ کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے.

ڈونلڈ بلوم اپنے نجی دورے پر اہلیہ و بچوں سمیت نگر اور ہنزہ کے سیاحتی علاقوں تک پہنچ گئے۔ انہوں نے نگر کے ثقافتی ڈشز اور آرگینگ فوڈز کو بہت زیادہ پسندیدگی سے کھایا اور تعریف کی ۔دنیا بھر میں مشہور نگر اوشو تھانگ کے لزیز کھانوں سے سید اسرار حسین شاہ صدر ہوٹل ایسوسی ایشن نگر نے ان کا تواضع کیا ۔جبکہ ڈونلڈ بلوم
نے مناپن ویلی اور راکاپوشی ویو پوائنٹ پر کافی ٹائم گزارا ،اس سے پہلے ڈونلڈ بلوم نے ہنزہ پھسو گلپیشئر کا دورہ کیا جہاں گلوف پراجیکٹ کے ڈائریکٹر نے انہیں پراجیکٹ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔جس سے امریکی سفیر کافی حد تک مطمئن ہوگئے۔اور ڈائریکٹر و ادارےکی خوب تعریف کی ۔اور آئیندہ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

نگر ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر سید اسرار حسین نے معروف روایتی کوزین گورکن سے مہمانوں کی تواضع کی ۔
ڈونلڈ بلوم نے ہنزہ اور نگر وگلگت کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئےاس کو دنیا کے خوبصورت ترین خطوں میں شمار کیا۔سید اسرار حسین شاہ مالک اوشو تھانگ ہوٹل نے اس موقعے پر کہا کہ امریکی سفیر کا دورہ علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے نیک شگون ہے اس سے بین الاقومی سیاحت کو یقینی طور پر پزیرائی ملے گی۔

اس نے مزید کہا کہ بطور نگر ہوٹل انڈسٹری کے صدر کے طور پر نگر کا روایتی چوغہ اور ٹوپی پہنایا اور ان کے ساتھ آنے والے تمام لوگوں کو بھی تحائف پیش کئے۔ کیونکہ یہ ہماری روایات کا حصہ ہے اور ہم اپنے روایات کے پاسدار اور پاسبان ہیں ۔اورہم امید کرتے ہیں کہ ڈونلڈ بروم کے گلگت،ہنزہ اور نگر کا دورے کے بعد یہاں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا اور پوری دنیا میں امن کا ایک پیغام جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں