ہومپاکستانصحافی عمران ریاض بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے

صحافی عمران ریاض بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے

صحافی عمران ریاض بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے

اسلام آباد (صداۓ روس)
صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔ ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال نے بتایا ہے کہ عمران ریاض کو بحفاظت گھر پہنچا دیا گیا ہے، وہ اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ ہیں۔ واضح ریے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے رواں سال فروری میں عمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا، انہیں متنازع بیان دینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے بھی جولائی 2022ء میں امیگریشن حکام نے ضمانت پر رہا اینکر عمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جانے کی کوشش پر آف لوڈ کر دیا تھا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اینکر عمران ریاض نے لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے کی کوشش کی تاہم نام بلیک لسٹ میں ہونے پر انہیں آف لوڈ کر کے واپس گھر بھجوا دیا گیا تھا۔

اینکر عمران ریاض خان کو رواں برس نو مئی کو تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں سیالکوٹ کے تھانہ کینٹ اور سیالکوٹ جیل لے جایا گیا۔ 15 مئی کو عدالت کو بتایا گیا کہ عمران ریاض خان تحریری حلف نامہ جمع کروا کے جیل سے رہا کر دیے گئے تھے۔ لیکن اس کے بعد عمران ریاض کے بارے میں کسی کو کوئی علم نہیں تھا کہ وہ کہاں ہیں۔
16 مئی کو عمران ریاض کے والد نے سیالکوٹ سول لائنز پولیس میں اپنے بیٹے کے مبینہ اغوا کی ایف آئی آر درج کرائی تھی اور بعد میں لاہور ہائی کورٹ میں بھی بازیابی کی درخواست جمع کرائی۔

اس کے بعد 22 مئی کو عدالت نے عمران ریاض کی یازیابی کا حکم جاری کیا تھا لیکن کئی ماہ تک عمران ریاض کا پتہ نہ چل سکا کہ وہ کہاں ہیں۔ رواں ماہ چھ ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے آئی پولیس پنجاب کو عمران ریاض کو بازیاب کرنے کے لیے 13 ستمبر تک مہلت دی تھی جس کے بعد آئی جی نے عدالت کو بتایا تھا کہ ’اس کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور چند دنوں میں اچھی خبر دیں گے۔‘ لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی پولیس کو 20 ستمبر کو آخری مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ 26 ستمبر تک اینکر عمران ریاض کو بازیاب کرایا جائے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

4 تبصرے

  1. Hello! Do you know if they make any plugins to assist with Search Engine Optimization? I’m trying to get my website to
    rank for some targeted keywords but I’m not
    seeing very good gains. If you know of any please share.
    Thank you! I saw similar article here: AA List

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں