ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسکائی نیوز عربیہ ٹیلی ویژن پر مراکش میں فلسطینی سفیر جمال الشوبکی نے کہا کہ عرب ممالک کو اپنے مفادات کے دفاع کے لیے روس اور چین کی حمایت حاصل کرنی چاہیے۔
فلسطینی سفارت کار نے کہا کہ عرب ممالک کو اپنے مفادات کے دفاع کے لیے روس اور چین کی حمایت حاصل کرنی چاہیے۔
مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے الشوبکی نے کہا کہ فلسطینی اب اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف غزہ کی پٹی ہی نہیں، بلکہ پورا خطہ حملے کی زد میں ہے۔
واضح رہے مشرق وسطیٰ میں صورت حال بدستور پیچدہ ہے اور اسرائیل کی جانب سے لبنان کی سرحدی علاقوں میں حزب اللّه کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔