ماسکو (صداۓ روس)
روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے روزنامہ ایزوسٹیا کے لیے اپنے مضمون میں کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازعہ کو ایک بار اور ہمیشہ کے لیے حل کرنے کا واحد راستہ ایک خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کو ہمیشہ کے لیے حل کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ایک مکمل فلسطینی ریاست کا قیام ہے اور 1947 کے بعد کیے گئے تمام بنیادی سیاسی فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے۔