ماسکو (صدائے روس) روسی خاتون ارینا کرسانووا نے بین الاقوامی مقابلہ حسن جیت لیا، ا اور “سپر ماڈل آف دی یونیورس – 2023” کے ٹائٹل کی مالک بن گئیں۔ اس مقابلے کا فائنل 30 ستمبر بروز ہفتہ کوالالمپور، ملائیشیا میں ہوا۔ پہلی پوزیشن روس سے تعلق رکھنے واللی ارینا کرسانووا ن نے حاصل کی، دوسری مالڈووا کی نمائندگی کرنے والی روسی ایلینا گرشکو نے اور تیسری ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی ٹیو جوڈتھ ہوفوزین نے حاصل کی۔ فاتح ارینا کرسانووا کی عمر 36 سال ہے اور وہ دو بوں کی ماں ہیں۔ سیاسی وجوہات کی بناء پر، ان کے ٹیپ پر مبینہ طور پر “روس” کے بجائے “ماسکو” لکھا گیا تھا۔ تاہم، ارینا کرسانووا نے نوٹ کیا کہ ان کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا گیا تھا اور انھوں نے کوئی تناؤ محسوس نہیں کیا۔