ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپان میں جہاں شرح پیدائش میں کمی کی وجہ سے معمر افراد کی تعداد میں اضافہ اور بچوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے لو گ اپنی محبتیں اپنے پالتو جانوروں پر نچھاور کررہے ہیں. جاپان میں بچوں کے لئے مخصوص ایک روائتی تقریب کا اطلاق اب کتے اور بلیوں پر بھی کیا جارہا ہے ۔
اس تقریب کی روایت یہ ہے کہ ہر سال نومبر کے مہینے کے وسط میں والدین اپنے تین پانچ یا سات سال کی عمر کے بچوں کو عبادت گاہو ں میں جنہیں جاپانی زبان میں شنتو کہا جاتا ہے ، لے کر جاتے ہیں ۔ انہیں جاپان کے مخصوص روائتی لباس کیمونو پہنایا جاتا ہے اور پھر پادری ان کی صحت اور مستقبل کی خوشیوں کے لئے دعا کرتا ہے ۔ اور ٹوکیو کی ایک عبادت گاہ میں اب ایسی ہی تقریب تین ، پانچ اور سات سال کی عمر کے کتے بلیوں کے لیے بھی منعقد کی جارہی ہے۔