ہومتازہ ترینروس افغانستان سے آنے والے خطرات سے نمٹنے کر لئے تاجکستان کی...

روس افغانستان سے آنے والے خطرات سے نمٹنے کر لئے تاجکستان کی مدد کے لئے تیار ہے، روسی سفیر

ماسکو (صداۓ روس)
تاجکستان میں روس کے سفیر سیمیون گریگورئیف نے کہا کہ روس پڑوسی ملک افغانستان سے منشیات کی سپلائی کو روکنے اور اس ملک کی صورتحال پر نظر رکھنے میں تاجک حکام کے کام کو سراہتا ہے، اور خطرات سے نمٹنے کے نئے طریقے تلاش کرنے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے فریم ورک کے اندر دوشنبہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

روسی سفیر نے کہا کہ ہم پڑوسی ملک افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھنے، انتہا پسندانہ نظریات کے بہاؤ کو روکنے کے لیے قومی کوششوں اور افغان سرزمین سے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں تاجکستان کے کام کو سراہتے ہیں۔ روسی سفارت کار نے کہا کہ ہم اس سمت میں خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے نئے موثر طریقہ کار تلاش کرنے کے لیے SCO پلیٹ فارم پر دوشنبہ کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں