ہومانٹرنیشنلجاپان میں بچوں کی بجائے پالتو جانوروں کو عبادت گاہ لے جانے...

جاپان میں بچوں کی بجائے پالتو جانوروں کو عبادت گاہ لے جانے کی روایت قائم ہونے لگی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپان میں جہاں شرح پیدائش میں کمی کی وجہ سے معمر افراد کی تعداد میں اضافہ اور بچوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے لو گ اپنی محبتیں اپنے پالتو جانوروں پر نچھاور کررہے ہیں. جاپان میں بچوں کے لئے مخصوص ایک روائتی تقریب کا اطلاق اب کتے اور بلیوں پر بھی کیا جارہا ہے ۔

اس تقریب کی روایت یہ ہے کہ ہر سال نومبر کے مہینے کے وسط میں والدین اپنے تین پانچ یا سات سال کی عمر کے بچوں کو عبادت گاہو ں میں جنہیں جاپانی زبان میں شنتو کہا جاتا ہے ، لے کر جاتے ہیں ۔ انہیں جاپان کے مخصوص روائتی لباس کیمونو پہنایا جاتا ہے اور پھر پادری ان کی صحت اور مستقبل کی خوشیوں کے لئے دعا کرتا ہے ۔ اور ٹوکیو کی ایک عبادت گاہ میں اب ایسی ہی تقریب تین ، پانچ اور سات سال کی عمر کے کتے بلیوں کے لیے بھی منعقد کی جارہی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں