ہومانٹرنیشنلمتحدہ عرب امارات میں لگژری روسی کاروں کی پیداوار شروع ہوگئی-

متحدہ عرب امارات میں لگژری روسی کاروں کی پیداوار شروع ہوگئی-

ماسکو (صداۓ روس)
روسی نائب وزیر اعظم ڈینس مانتوروف نے کہا ہے کہ روس نے متحدہ عرب امارات میں قومی لگژری کار برانڈ اورس کو اسمبل کرنا شروع کر دیا ہے۔ پیداوار کا آغاز ایگزیکٹو سیڈان، اورس سینیٹ ماڈل کی کار سے ہوا، جو روسی صدر ولادیمیر پوتن کے سرکاری لیمو کے طور پر مقبول ہوئی۔ مانتوروف کے مطابق بعد ازاں اورس کومینڈنٹ ایس یو وی تک مینوفیکچرنگ کو وسعت دینے کا بھی منصوبہ ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں بتایا گیا۔

مانتوروف نے کہا کہ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں خریداروں کے لیے اورس کاروں کی فروخت اور تخصیص کے لیے ڈیلرشپ سینٹر کھولنے کا بھی منصوبہ ہے۔
روسی وزیر کے مطابق متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں روسی لگژری گاڑیوں کی سپلائی کا مرکز بن جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں