ہومتازہ ترینآئی سی سی ورلڈ کپ 2023: پہلے سیمی فائنل میں بھارت...

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023: پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا کھیل جاری

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا پہلا سیمی فائنل میچ آج میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین وانکھیڑے سٹیڈیم، ممبئی میں کھیل جاری ہے۔اب تک بھارت نے 9.67 کے رن ریٹ سے بغیر کسی نقصان کے 6 اورز میں 56 رنز بنا لئے ہیں. واضح رہے کہ بھارت اب تک کسی بھی آئی سی سی ناک آؤٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں مدمقابل تھیں جس میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دی تھی۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا دوسرا سیمی فائنل میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین 16 نومبر کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں منعقد ہو گا۔ یہ میچ طوفان کے باعث متاثر ہو نے کا خدشہ ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں