ہومانٹرنیشنلغزہ پر اسرائیلی وحشیانہ حملوں پر کینیڈا کے وزیراعظم کی شدید تنقید

غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ حملوں پر کینیڈا کے وزیراعظم کی شدید تنقید

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

کینیڈا کے وزیر اعظم جیسٹین ٹروڈو نے اسرائیلی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غزہ میں عورتوں اور بچوں کا قتل عام بند کئے جانے پر زور دیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہم حکومت اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زيادہ تحمل کا مظاہرہ کرے۔ دنیا، ٹی وی اور سوشل میڈیا کے ذریعے ان تمام اقدامات کو دیکھ رہی ہے جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہم فلسطین میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ، پسماندگان، ڈاکٹروں اور ان بچوں کے اظہار خیالات سن رہے ہيں کہ جنہوں نے اپنے والدین کھودیئے ہيں۔ انہوں نے کولمبیا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا عورتوں، اور بچوں کے قتل عام کی گواہ ہے۔ واضح رہے غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد سے، ٹروڈو کا اسرائیل کے خلاف یہ سب سے سخت بیان ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں