ماسکو (صداۓ روس)
روس کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی MotorInvest نے اپنے جدید ترین SUV ماڈل Evolute i-SKY کی پیداوار شروع کردی ہے۔
یہ جدید الیکٹرک گاڑی ایک درمیانے سائز کی کراس اوور SUV ہے جس کی رینج ایک ہی چارج پر 500km سے زیادہ ہے، اسے MotorInvest کے ذریعے Lipetsk ریجن کی ایک فیکٹری میں اسمبل کیا جارہا ہے۔ کار ساز ادارے کی ویب سائٹ کے مطابق کار آرڈر کے لیے مارکیٹ میں پہلے سے ہی دستیاب ہے، جس کی قیمت تقریباً 4 ملین روبل ($45,000) سے شروع ہوتی ہے۔
یاد رہے MotorInvest نے ستمبر 2022 میں روس میں الیکٹرک گاڑیوں کی پروڈکشن شروع کی تھی۔ اس کے Evolute برانڈ میں i-Pro sedan، i-JOY کمپیکٹ کراس اوور، اور i-VAN منی وین جیسی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ تمام کاریں ڈونگ فینگ اور سوکون کے تیار کردہ چینی ماڈلز پر مبنی ہیں۔
روسی کمپنی نے کہا ہے کہ وہ اس سال کل 7,500 کاریں اور 2024 میں 12,000 گاڑیاں فروخت کرنے کی توقع رکھتی ہے۔
واضح رہے 2019 تک لیپیٹسک ریجن میں فیکٹری نے چینی برانڈز گریٹ وال اور چانگن کے لیے کاریں اسمبل کر رکھی تھیں۔ اس فیکٹری میں سالانہ 100,000 سے زیادہ الیکٹرک کاریں بنانے کی صلاحیت ہے۔