ہومانٹرنیشنلپاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک نتائج بھگتے، برطانوی بادشاہ چارلس سوئم

پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک نتائج بھگتے، برطانوی بادشاہ چارلس سوئم

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم نے کوپ 28 اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کا تذکرہ کرتے ہوئے دنیا کے سامنے مستقبل کا لائحہ عمل پیش کر دیا۔

متحدہ عرب امارات میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے ازالے کے لیے ہونے والی کوپ 28 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی آنے والی نسلوں کیلئے ایک خطرناک مسئلہ ہے، پیرس معاہدے میں دنیا نے ایک بڑے مسئلے پر غور کیا۔

شاہ چارلس کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان، بنگلادیش اور دیگر ترقی پذیر ملکوں کو بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک نتائج بھگتے، سیلاب کے باعث پاکستان کو شدید نقصانات اٹھانا پڑے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں