ہومپاکستانچلاس میں نامعلوم افراد کی مسافر بس پر فائرنگ، 8 افراد جاں...

چلاس میں نامعلوم افراد کی مسافر بس پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق، 26 زخمی

اسلام آباد (صداۓ روس)
چلاس میں شر پسندوں نے مسافر بس پر فائرنگ کردی۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ بس فائرنگ کے بعد ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہو گئے

ذرائع کے مطابق شاہراہ قراقرم پر بڈور کے قریب نامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کی، جس کے باعث بس ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) چلاس عارف احمد نے بتایا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والی بس ٹرک سے ٹکرا گئی، جس سے ٹرک میں آگ لگ گئی۔

ڈی سی نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، زخمیوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر اسپتال چلاس منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق لاشیں بھی اسپتال منتقل کی گئی ہیں، مسافر بس ضلع غذر سے راولپنڈی جارہی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں