ہومتازہ ترینصدر پوتن نے آئندہ برس صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان...

صدر پوتن نے آئندہ برس صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

صدر پوتن نے آئندہ برس صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کریملن میں ہیروز آف دی فادر لینڈ ڈے کی تقریب میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٢٠٢٤ کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے. صدر پوتن نے کہا کہ میں روسی فیڈریشن کے صدر کے لیے انتخاب لڑنے جا رہا ہوں۔ دونیسک عوامی جمہوریہ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور خصوصی فوجی آپریشن کے ہیرو کے والد آرٹیم زوگا نے بھی ان سے دوبارہ انتخاب لڑنے کی تجویز دی.صدر پوتن نے کہا کہ انہوں نے اپنی مستقبل کی صدارت کے بارے میں طویل اور سخت سوچا بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا. یاد رہے صدر ولادیمیر پوتن کی موجودہ عہدے کی مدت سات مئی ٢٠٢٤ کو ختم ہو رہی ہے۔ روس کے اگلے صدارتی انتخابات ١٧ مارچ کو ہونے والے ہیں۔

یاد رہے روسی صدر ولادیمیر پوتن سنہ دو ہزار میں روس کے صدر کی حیثیت سے برسراقتدار آئے جنھوں نے اتنے وسیع و عریض ملک، روس کی تعمیرنو کے لئے بے تحاشہ کوشش کی۔ حقیقت یہ ہے کہ روس کے موجودہ صدر ولادیمیر پوتن ذاتی شخصیت اور کارکردگی کے لحاظ سے انفرادی خصوصیات کے حامل ہیں جس کی بنا پر اندرون و بیرون ملک ان کو کافی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

سنہ نوّے کے عشرے میں سابق سوویت یونین کے زوال کے بعد اور اسی طرح بوریس یلتسین کے دور حکومت میں روس کو کافی اندرونی و بیرونی مسائل و مشکلات کا سامنا تھا مگر اقتدار میں آنے کے بعد ولادیمیر پوتن نے نہ صرف اقتدار کو مضبوط بنایا اور صورت حال کو بہتر بنایا بلکہ اس میں انھوں نے بھرپور کامیابی حاصل کی۔
انھوں نے روس میں سیاسی استحکام اور اپنے ملک کی سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لئے اہم اقدامات کئے اور اس میں ان کی کامیابی نے ہی روسی عوام میں ان کی شخصیت کو بہت زیادہ مقبول بنایا۔
ولادیمیر پوتن کی پالیسیوں اور اقدامات کبھی بھی مغربی ملکوں منجملہ امریکہ کو نہیں بھا سکے خاص طور سے ایسی حالت میں کہ انھوں نے مغرب کے تسلط پسندانہ اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس کا ایک نمونہ یوکرین کے بحران کے بعد مشرقی یورپ میں نیٹو کا مقابلہ اور اسی طرح شام میں روس کی فوجی موجودگی کے ساتھ پورے مغرب خاص طور سے امریکہ کا مقابلہ کرنا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں