ہومتازہ ترینامریکی ایف سولہ طیارے یوکرین کے لئے کارآمد نہیں، روسی ایڈمرل

امریکی ایف سولہ طیارے یوکرین کے لئے کارآمد نہیں، روسی ایڈمرل

امریکی ایف سولہ طیارے یوکرین کے لئے کارآمد نہیں، روسی ایڈمرل

ماسکو (صداۓ روس)
گزشتہ ماہ موسم گرما کے ناکام جوابی حملے کے بعد یوکرین ایک اور حملے کے لیے فوری طور پر اپنی افواج کو تیار نہیں کر سکے گا، جس کے لیے فضائی برتری کی ضرورت ہے۔ روسی فوج کے ریزرو ریئر ایڈمرل، ملٹری سائنسز کے امیدوار میخائل چیکماسوف نے ٨ جنوری کو میڈیا کے ساتھ بات چیت میں اس بات کی نشاندہی کی، یہ بتاتے ہوئے کہ یوکرین کو فضا میں مغربی طیاروں سے کوئی فائدہ نہیں اور نہ ہی ہوگا۔ اس طرح انہوں نے جرمن اخبار ڈائی ویلٹ کی رپورٹ پر تبصرہ کیا کہ یوکرینی افواج کو اگر مغرب ایف سولہ جنگی طیاروں کی فراہمی کرتا ہے تو وہ ایک اور جارحانہ کوشش ہوگی جس سے یوکرین کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا.

چیکماسوف نے بتایا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جرمن اخبار جو کچھ لکھتا ہے وہ کیف حکومت کے اکسانے پر بالکل ممکن ہے، یہ ایک قسم کی پی آر ہے تاکہ یوکرین امریکہ اور مغربی یورپ سے باقاعدہ سبسڈی حاصل کرسکے، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فوجی سائنس کے بنیادی اصولوں کے مطابق ایک اور جوابی حملہ شاید ہی ممکن ہو. انہوں نے واضح کیا کہ فضائی برتری حاصل کیے بغیر کوئی بھی حملہ عملی طور پر ناممکن ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں