ہومانٹرنیشنلیوکرین فوجی اہداف کی بجائے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے،...

یوکرین فوجی اہداف کی بجائے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، اقوام متحدہ

یوکرین فوجی اہداف کی بجائے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، اقوام متحدہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفین دوجارک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے کہا ہے کہ عام شہریوں اور غیر فوجی تنصیبات منجملہ یوکرین میں دونسک کے علاقے پر گولہ باری کی جس میں کم سے کم پچیس افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوئے، شدید مذمت کی ہے۔ دوسری جانب روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں یوکرین کی جانب سے دونسک پر گولہ باری اور بمباری کو روس کے عام شہریوں کے خلاف دہشت گردی سے تعبیر کیا۔

روس کی وزارت خارجہ نے عالمی اداروں منجملہ اقوام متحدہ اور مختلف ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دونسک پر یوکرین کے حملے کی مذمت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں خاموشی میں عام شہریوں کا قتل عام کئے جانے کی حمایت کے مترادف ہو گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے حملے سے واضح طور پر اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ سفارتی طریقے سے امن کے لئے راہ حل کے حصول کی کوشش کے تعلق سے یوکرین میں عزم کا مکمل فقدان ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں