ہومانٹرنیشنلہندوستان میں میں حجاب کے خلاف بی جے پی رہنماؤں کے بیانات

ہندوستان میں میں حجاب کے خلاف بی جے پی رہنماؤں کے بیانات

ہندوستان میں میں حجاب کے خلاف بی جے پی رہنماؤں کے بیانات

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ہندوستانی ریاست راجستھان میں حجاب کے بارے میں بی جے پی کے مقامی لیڈران کے عجیب و غریب بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق راجستھان کے وزیر تعلیم مدن دلاور نے کہا ہے کہ وہ حجاب کے حامی یا مخالف نہیں ہیں بلکہ انہیں مقررہ یونیفارم پر عمل کرانا ہے۔ اسکولوں میں مقررہ یونیفارم میں آنا ہو گا ورنہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ طالبات کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔”

حجاب کے بارے میں بی جے پی کے ہی ایک دیگر لیڈرنے متنازع بیان دیا تھا جس پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا جس کے طول پکڑنے کے بعد ریاست کے وزیر تعلیم مدن دلاور نے آج مذکورہ بالا بیان دیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت، حکومت ہوتی ہے، وہ جانتی ہے کہ اس کے حکم کی تعمیل کیسے کرائی جاتی ہے۔

اس سے پہلے ریاست کے ایک اور وزیر ڈاکٹر کروڑی لال مینا نے اس سلسلے میں بڑا بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسکولوں میں یکساں ڈریس کوڈ ہونا چاہیے۔

دریں اثنا، جے پور کے ایک بی جے پی ایم ایل اے، بالمکند آچاریہ نے بھی حجاب کے بارے میں ایک بیان دیا تھا جس کے خلاف مسلم طالبات نے زبردست احتجاج کیا تھا۔ مسلم طالبات نے حجاب کو اپنے لئے فخر قرار دیا اور بالمکند آچاریہ سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

2 تبصرے

  1. My cousin suggested this website to me. While I cannot confirm whether this post was written by him, no one else is as knowledgeable as you are regarding my difficulty. Your assistance is greatly appreciated.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں