ہومتازہ ترینامریکہ کے برطانیہ میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کا جائزہ لے رہے...

امریکہ کے برطانیہ میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کا جائزہ لے رہے ہیں، روس

امریکہ کے برطانیہ میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کا جائزہ لے رہے ہیں، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس برطانیہ میں جوہری ہتھیار رکھنے کے امریکہ کے منصوبوں سے آگاہ ہے اور اس معلومات کی تصدیق کر رہا ہے۔ انہوں نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا ہم نے ایسی رپورٹیں سنی ہیں، اور ہم ان کی اصلیت اور صداقت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ان تینوں نیٹو ممالک (امریکہ، برطانیہ اور فرانس) کے تمام جوہری ہتھیاروں کو ایک واحد جوہری ہتھیار سمجھتے ہیں اور اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہی روس کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے منصوبے بناتے ہیں۔

لاوروف نے زور دیا کہ ہم امریکی جوہری ہتھیاروں کی برطانوی سر زمین پر تعیناتی کو دیکھ رہے ہیں، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اپنی منصوبہ بندی میں اس کو مدنظر رکھتے ہیں اور غافل نہیں ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں