پشین(صداۓ روس)
تحصیل خانوزئی میں آزاد امیدوار اسفند یار کاکڑ نے اپنے انتخابی دفتر کے باہر ہونے والے دھماکے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ میرے دفتر کے باہر موٹر سائیکل میں ہواہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق آزاد امیدوار اسفند کاکڑ کا کہناتھا کہ دھماکے کے وقت میں برشور میں تھا اور خانوزئی پہنچ رہاہوں، انتخابی دفتر میں پولنگ ایجنٹس کے نام فائنل کرنے کیلئے میٹنگ جاری تھی ،جس میں علاقے کے کثیر تعداد میں لوگ شریک تھے ۔
یاد رہےکہ دھماکے میں 12 افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جبکہ مزید زخمی افراد کو کوئٹہ اور دیگر ہسپتال میں منتقل کرنے کیلئے انتظامات کیئے جارہے ہیں ۔
Your article helped me a lot, is there any more related content? Thanks!
Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me.