ہومپاکستاناٹک میں سونے کے ذخائر دریافت

اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت

اٹک(صداۓ روس)
پنجاب کے ضلع اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے کہاہے کہ اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت کر لئے گئے،دریافت کئے گئے سونے کے ذخائر 28لاکھ تولہ ہیں، ایک محتاط اندازے کے مطابق 600 ارب روپے کا ریونیو جنریٹ ہوگا،اس حوالے سے جیو لوجیکل سروے آف پاکستان نے رپورٹ مکمل کرلی۔
صوبائی وزیر نے کہاکہ پلیسر گولڈ کے 09 بلاکس کی نشاندہی ہو چکی ہے جنکی جلد نیلامی کردی جائے گی ،ان کاکہناتھا کہ جیولوجیکل سروے پاکستان نے 127 سیمپلز کا معائنہ کیا،سیمپلز میں گولڈ کے ساتھ زنک، سلور، نکل، میگنیز، کاپر وغیرہ کی نشاندہی بھی ہوئی ہے ۔ ابراہیم حسن مراد نے کہاکہ پلیسر گولڈ کے ذخائر کی ریسرچ 75 سکئیر کلومیٹر تک کی گئی ہے،معدنیات کے شعبے سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں