لاہور (صداۓ روس)
8فروری کے بعد 20مارچ تک کی مدت کیوں اہمیت کی حامل ہے ، ان دنوں میں کیا کیا تبدیلیاں رونما ہو چکی ہونگی اور کون کونسے عہدے اور شخصیات بدل جائیں گی ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
“جنگ ” کے مطابق 8فروری کے عام انتخابات کے بعد 20مارچ تک ملک میں بڑی اہم تبدیلیاں ہونگی نگران سیٹ اپ کی جگہ ریاست کے صدر مملکت ، وزیر اعظم ، چئیر مین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی جیسے کلیدی عہدوں پر اہم ترین شخصیات کا چناؤ ہوگا۔ نو منتخب قومی اسمبلی وزیراعظم، سپیکر اورڈپٹی سپیکر کا انتخاب کریگی، اسی طرح چاروں صوبائی اسمبلیاں اپنے اپنےوزیراعلیٰ، سپیکر و ڈپٹی سپیکرز کا انتخاب کریں گی۔ اگلے مرحلے میں سینیٹ کے 49 ریٹائرڈ اور 3 خالی یعنی 52 نئے سینٹرز کا اگلی 6 سالہ مدت کے لیے انتخابات ہوں گے، سینٹ کا ایوان مکمل ہونے پر نئے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا چناؤ عمل میں آئے گا۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں انتخابات کے بعد منتخب ایوان صدر مملکت کا انتخاب کریں گے موجودہ صدر ڈاکٹر عارف علوی پہلے ہی اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرچکے ہیں۔ یہ تمام مراحل 20مارچ تک مکمل کرنا ہوں گے۔
Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me?