ہومانٹرنیشنلبرطانوی اراکین پارلیمنٹ کا مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی،انسانی بحران...

برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی،انسانی بحران پر گہری تشویش ظاہرکردی

لندن (صداۓ روس)
برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مقبوضہ وادی میں انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کردیا۔”جیو نیوز” کے مطابق برطانوی پارلیمنٹرینز نے مطالبہ کیا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ اور برطانوی حکومت جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،برطانیہ کی پارلیمنٹ میں منعقد ہونے والے کشمیر پر آل پارٹی پارلیمانی گروپ کے اجلاس میں برطانوی پارلیمنٹرینز کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت اور پارلیمنٹ لاکھوں کشمیریوں کے مصائب کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں،ارکان پارلیمنٹ نے بھارت سے مواصلاتی بندش اٹھانے، سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے، انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ علاقے تک رسائی دینے اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کر نے کا مطالبہ کیا۔اس حوالے سے پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے تنازعے کی جڑیں تاریخ اور جغرافیائی سیاست میں پیوست ہیں، مقبوضہ کشمیر جنوبی ایشیاء میں ایک دیرینہ مسئلہ ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

28 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں