ہومانٹرنیشنلمسلسل ناکامی، یوکرینی صدر زیلنسکی نے آرمی چیف کو برطرف کردیا

مسلسل ناکامی، یوکرینی صدر زیلنسکی نے آرمی چیف کو برطرف کردیا

مسلسل ناکامی، یوکرینی صدر زیلنسکی نے آرمی چیف کو برطرف کردیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین میں آرمی چیف کو تبدیل کر دیا گیا، یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے آرمی چیف جنرل ویلیری زیلوزہنی کو عہدے سے ہٹا دیا۔ اطلاعات کے مطابق یوکرینی صدر نے یہ فیصلہ مسلسل ناکامیوں خاص طور پر گزشتہ برس موسم گرما کی فوجی کاروائی میں ناکامی کی وجہ سے کیا. صدر زیلنسکی نے کرنل جنرل اولیکزینڈر سیرسکی کو نیا آرمی چیف نامزد کیا ہے۔

صدر زیلنسکی اور سابق آرمی چیف جنرل ویلیری کے درمیان کئی ماہ سے ناچاقی کی اطلاعات آرہی تھیں۔ یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج کو فوری تبدیلیوں کی ضرورت ہے، یوکرینی فوج نے ثابت کیا کہ وہ آسمانوں پر بھی کنٹرول کر سکتے ہیں لیکن یوکرینی فوج پچھلے سال زمینی جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں